میں نے کہا کہ ٹھیک ہے ساری کی ساری غلطی میری لیکن اب آپ میری بات سنیں مجھے تھوڑا سا صبر اور حوصلہ دے دیں . مجھے اتنا مکمل اور مضبوط کر دیں کہ وہ میرے سامنے کھڑا ہو اور مجھے زرا فرق نہ پڑے . اتنی ہمت دے دیں کہ وہ اس کے ساتھ میرے سامنے کھڑا ہو اور میرے دِل کی دھڑکن پے زرا فرق نا پڑے . وہ اسکو دیکھ کر مسکرائے تو مجھے رونا نہ آئے . اتنا حوصلہ دیں کے اسکا وجود ختم نہ ہو بس نظر آنا بند ہو جائے . فرق پڑنا بند ہو جائے .
میں نے کہا اتنا تو حق ہے میرا اتنا تو مانگ سکتی ہوں آپ سے . لوگ رات کے اِس پہر آپ سے شاید بڑی جائز چیزیں مانگ رہے ۔ ہوں گے لیکن اس کا یہ مطلب تو ںہیں کہ آپ میری بات نہ سنیں . میں آپ سے اسکو ںہیں مانگ رہی . کبھی مانگا ںہیں 7 سالوں میں کبھی ںہیں مانگا . آپ نے دیا بھی ںہیں۔۔۔ خیر ۔میں آپ سے اسکو بھول جانا مانگ رہی ہوں . یہ تو مانگ سکتی ہوں نا؟ میں آپ سے اپنے دِل کا خالی ہو جانا مانگ رہی ہوں .
میں نے کہا میرے بات سن لیں اور پِھر آنسوں رک ہی ںہیں رہے تھے . ایسا جیسے پتہ ںہیں کونسا بند تھا جو سالوں بعد کھلا تھا .
Comments
Post a Comment