وو ہار گئی ہیں۔ کوئی کہتا نہیں ہے کیونکہ اس سچ کو بہت سے جھوٹوں نے دھانپا ہوا ہے۔ اکثر لوگوں کو پتا بھی نہیں ہے۔ جِن کو پتہ ہے وہ دل رکھنے کے لئے کچھ نہیں کہتے
زندگی نے ان کو ایسے مات دی ہے وہ تھک کے ٹوٹ گئی ہیں
مجھے آج بہت حیرت ہوئی جب میں نے انہیں اپنے ٹوٹے ٹکروں کے پاس بڑی ہمت اور امید بھری آنکھوں کے ساتھ بیٹھے دیکھا۔ وہ بڑی مہارت سے ان کو جوڑ رہی تھی، اتنی نفاست سے کہ مجھے اک لمحے کو ایسا لگا جیسے سب ٹھیک ہے۔
عین اس وقت جب سب کو لگا کہ شکست ہو گئی، انہوں نے ہار ماننے سے انکار کر دیا۔ نئی ہمت کے ساتھ پھر کھڑی ہو گئی۔
میں آج اپنے ہی آنسوئوں میں فرق نہیں کر سکی، پتہ نہیں وہ خوشی کے تھے یا غم کے ۔۔۔

Comments
Post a Comment